About Us
About Us
Homeo & Herbal Infertility Clinic

ڈاکٹر و حکیم محمد ارشد ملک
D.H.M.S,R.H.M.P,F.T.J,RUMP, Pharmacy Assistant,
Advanced Master Herbalist Diploma (UK)
ڈاکٹر و حکیم محمد ارشد ملک کا شمار ملک پاکستان کے معروف طبیبوں میں ہوتا ہے اپ نے 2003 میں ہومیوپیتھک کا کورس مکمل کرتے ہی طب کی پریکٹیکل دنیا میں قدم رکھا اور ہومیو پیتھک کی پریکٹس شروع کر دی۔ 2011 میں پنجاب فیکلٹی لاہور سے فارمیسی اسسٹنٹ کی ڈگری لی اور ایک فارمیسی کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی ہومیوپیتھک کی پریکٹس بھی جاری رہی آپ کی طبی زندگی میں انقلاب اس وقت آیا جب اپ نے فن حکمت میں قدم رکھا اور 2018 میں باقاعدہ نیشنل کونسل فار طب سے فاضل طب والجراحت کا کورس مکمل کیا اسی دوران فن طب کو سیکھنے کے لیے ماہر نباض اور مجدد حقیقت قانون مفرد اعضاء استاذ الحکماء جناب حکیم رانا محمد سرور صاحب (مدظلہ العالی) سے باقاعدہ نبض شناسی اور قانون مفرد اعضاء کو سیکھا اور اس فن کو اپنی طبی پریکٹس میں شامل کیا. قانون مفرد اعضاء کو پریکٹس میں شامل کرتے ہی آپ کی پریکٹس کو چار چاند لگ گئے اور جناب ڈاکٹر و حکیم ارشد ملک کی شہرت پورے ملک میں پھیل گئی۔ دوران پریکٹس آپ نے ان لائن انگلینڈ سے ایڈوانس ماسٹر ہربلسٹ کا ڈپلومہ کیا اور مغرب میں ہونے والی طب پر ریسرچ سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔آپ کے طبی لیکچرز آپ کے یوٹیوب چینل “ڈاکٹر ارشد ملک آفیشل” پر افادہ عام کے لیے موجود ہیں۔
جن امراض کے علاج میں آپ کو فوقیت اور خاص مہارت حاصل ہے ان میں مردانہ بانجھ پن، مردانہ کمزوری، جوڑوں، پٹھوں اور مہروں کے مسائل، زنانہ بانجھ پن، لیکوریا، شوگر بلڈ پریشر عرق النساء امراض گردہ و مثانہ، پتھریاں، پروسٹیٹ کا بڑھ جانا، گردوں کا فیل ہونا( ڈائلیسس والے مریض) بواسیر ،جریان، احتلام، سرعت انزال۔ آپ بے اولادی و مردانہ کمزوری کے علاج میں سپیشلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اپ اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں اللہ تعالی آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے، آمین