
ڈاکٹر و حکیم محمد ارشد ملک کا شمار ملک پاکستان کے معروف طبیبوں میں ہوتا ہے اپ نے 2003 میں ہومیوپیتھک کا کورس مکمل کرتے ہی طب کی پریکٹیکل دنیا میں قدم رکھا اور ہومیو پیتھک کی پریکٹس شروع کر دی۔ 2011 میں پنجاب فیکلٹی لاہور سے فارمیسی اسسٹنٹ کی ڈگری لی اور ایک فارمیسی کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی ہومیوپیتھک کی پریکٹس بھی جاری رہی آپ کی طبی زندگی میں انقلاب اس وقت آیا جب اپ نے فن حکمت میں قدم رکھا